حکومتی ایوانوں میں ہلچل، شیخ رشید اور فواد چوہدری سے وزارتیں واپس لینے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی جی اسلام آباد کے بعد وزیر داخلہ کا قلمدان بھی تبدیل کئے جانے کا امکان
آئی جی اسلام آباد کے بعد وزیر داخلہ کا قلمدان بھی تبدیل کئے جانے کا امکان

اسلام آباد: ملک میں جاری سیاسی کشمکش نے حکومتی ایوانوں میں بھی ہلچل ،وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا،شیخ رشید اور فواد چوہدری سے وزارتیں واپس لینے کا اعلان جلد متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان گزشتہ چند روز سے جاری سیاسی تناؤ کی وجہ سے سخت خائف ہیں اور اپنے قریبی سمجھے جانے والے شیخ رشید اور فواد چوہدری کو ان کی وزارتوں سے ہٹاکر نئے قلمدان دینے کے حوالے سے غور کررہے ہیں جبکہ ان کے علاوہ دیگر 3 وزراء کی تبدیلیوں کا بھی امکان ہے۔

مزید پڑھیں:دہشت گردوں کا راستہ روکنے کیلئے مستحکم افغانستان ناگزیر ہے،فوادچوہدری

واضح رہے کہ حکومت کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اس وقت شدید مشکلات کا سامنا ہے، اپوزیشن کی جانب سے پارلیمنٹ میں سخت مزاحمت کے ساتھ ساتھ حکومت کو اتحادیوں کی طرف سے بھی مایوسی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

وفاقی حکومت کی دو اہم اتحادی جماعتیں ق لیگ اور ایم کیوایم الیکٹرانک ووٹنگ مشین ودیگر قانون سازی سے نالاں ہیں جس کی وجہ سے حکومت سخت مشکل میں ہے جبکہ وفاقی وزراء کی وجہ سے بھی حکومت کا دباؤ کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیاہے اورجلد شیخ رشید اور فواد چوہدری سمیت 5 وفاقی وزراء کی تبدیلیوں کا امکان ہے۔

Related Posts