وزیر اعظم نے پریس کانفرنس سے قبل مذاکراتی کمیٹی کو ملاقات کے لیے طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم نے پریس کانفرنس سے قبل مذاکراتی کمیٹی کو ملاقات کے لیے طلب کرلیا
وزیر اعظم نے پریس کانفرنس سے قبل مذاکراتی کمیٹی کو ملاقات کے لیے طلب کرلیا

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پریس کانفرنس سے قبل مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو روکنے کے لیے بنائی گئی مذاکراتی کمیٹی کو آج ملاقات کے لیے طلب کر لیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران مذاکراتی کمیٹی اپوزیشن کی رہبر کمیٹی سے فضل الرحمان دھرنا روکنے کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کا راستہ اپنائیے۔فردوس عاشق اعوان کا فضل الرحمان کو مشورہ

وزیر دفاع اور مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک وزیر اعظم کو اپوزیشن سے ملاقات کے دوران ہونے والی بات چیت اور دھرنے کے خلاف حکمت عملی پر مجوزہ اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان مذاکراتی کمیٹی سے جمعیت علمائے اسلام کے احتجاج کو روکنے کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلۂ خیال کریں گے جس کے بعد مذاکراتی کمیٹی کی پریس کانفرنس بھی متوقع ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے مقرر کردہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر آج اہم پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کردیا۔

 پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن سے ہونے والے مذاکرات کی پیش رفت سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا اور آزادی مارچ کے خلاف حکومت کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: آزادی مارچ پر حکومت کی مذاکراتی کمیٹی آج اہم پریس کانفرنس کرے گی

Related Posts