وزیراعظم عمران خان نے اتحادیوں کو کھانے پر بلالیا، ق لیگ کی معذرت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Party position in NA: PM set to lose as opp musters 176 votes

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے آج حکومت کے اتحادیوں کو دوپہر کے کھانے کی دعوت دی ہے ، مسلم لیگ ق نے شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

حکومت کے اتحادیوں کو دوپہر کے کھانے کے لئے دعوت نامے بھیجے گئے تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم موجودہ سیاسی صورتحال ، حزب اختلاف کی بیانیہ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی پر سیاسی حلیفوں سے مشاورت کریں گے۔

تحریک انصاف حکومت کی پنجاب میں بڑی حلیف جماعت مسلم لیگ ق نے کھانے کی دعوت میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی سیاست بدل گئی ہے اور بدلنی چاہئے۔مریم نواز کا انتخابی جلسے سے خطاب

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز الیکشن مہم کیلئے گلگت بلتستان میں پہنچ گئی ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو پہلے سے گلگت بلتستان میں موجود ہیں۔

Related Posts