کراچی:رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی والدہ کے جنازے کے دوران جیب کترا پکڑ اگیا’ MPAراجہ اظہر کے جیب سے موبائل فون اور چوری کی گئی نقدی ملزم سے برآمد کرلی گئی۔ جنازے میں صدر مملکت عارف علوی بھی موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی والدہ گزشتہ روز انتقال کرگئی تھی جن کی نماز جنازہ آج ڈیفنس میں ادا کی گئی۔
جس میں ارکان قومی اسمبلی ‘ صوبائی اسمبلی سمیت صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی موجود تھے جہاں سیکورٹی کا سخت بندوبست کیاگیا تھا جنازے کو آخری آرام گاہ کی جانب لے جاتے وقت کندھا دینے کے دوران رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا جیب کٹ گئی۔
راجہ اظہر نے فوری چوری میں ملوث شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا’ نماز جنازہ میں شدید مجمع ہونے کے باعث چور کو پکڑنے کے مقام پر رش لگ گیا پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی تعداد موجود ہونے کے باعث ملزم کو فوری طورپر تھانہ درخشاں منتقل کردیا۔
صدر مملکت کی موجودگی کے باوجود درخشاں پولیس کی انتہائی غفلت کے باعث چور مجمع میں شامل ہوا جو باآسانی جیب کاٹنے کی وارداتیں کرتا رہا۔
مزید پڑھیں: خرم شیرزمان کی والدہ کی نمازجنازہ سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کردی گئی