گلگت بلتستان کے عوام عمران خان کو ووٹ کرنے جا رہے ہیں، شہباز گل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلگت بلتستان کے عوام عمران خان کو ووٹ کرنے جا رہے ہیں، شہباز گل
گلگت بلتستان کے عوام عمران خان کو ووٹ کرنے جا رہے ہیں، شہباز گل

گلگت:معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے کہا ہے کہ تمام سروے واضح کر رہے ہیں کہ گلگت بلتستان کے عوام وزیر اعظم عمران خان کو ووٹ کرنے جا رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بڑی لیڈ سے جیت رہی ہے۔

گلگت بلتستان میں کیے گئے تمام سروے واضح ہیں کہ گلگت بلتستان کے عوام عمران خان کو ووٹ کرنے جا رہے ہیں اور گلگت بلتستان سے یقینا پی ٹی آئی کامیاب ہو گی۔

شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم صفدر اور بلاول زرداری نے یقینی ہار نظر آنے پر دھاندلی کے الزام لگانے شروع کر دیئے ہیں۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کا بیان فوج کو ورغلانے اور پھوٹ ڈالنے کی کوشش ہے،شیخ رشید

Related Posts