حساس ادارے کا نام استعمال کرکے غریبوں کی زمینوں پر قبضے کئے جانے لگے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حساس ایجنسی کا نام استعمال کرکے غریبوں کی زمینوں پر قبضے کئے جانے لگے
حساس ایجنسی کا نام استعمال کرکے غریبوں کی زمینوں پر قبضے کئے جانے لگے

اسلام آباد:وفاقی دارلحکومت میں حساس ایجنسی کا نام استعمال کرکے غریبوں کی زمینوں پر قبضے کرنے کے حوالے سے بدنام زمانہ گلبرک ہاؤسنگ سوسائٹی کے کرتا دھرتا اللہ رکھا ناصر نے اسلحہ اور آہنی ہتھیاروں سے مسلح 100 کے قریب غنڈوں کے ہمراہ بھاری مشینری کے ذریعے جموں و کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکٹرزون 4 میں سوسائٹی کی ملکیتی 270 کنال اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔

اللہ رکھا ناصر نے آتشین اسلحے سے مسلح غنڈوں کی مدد سے بھاری مشینری کے ذریعے سیکٹرزون 4 میں فارم ہاؤس نمبر287 اور291 کی چار دیواری کو نہ صرف گرایا بلکہ سوسائٹی کے 2گارڈز معین اشفاق اورآصف حسین کو بھی کلہاڑی اور آہنی راڈ کے وار کرکے زخمی کردیا گیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

جموں و کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایڈمن آفیسر خالد محمود کی درخواست پر تھانہ کورال پولیس نے اللہ رکھا ناصر کیخلاف نقل رپٹ درج کرلی ہے اسی طرح ملزم کیخلاف گلبرک ہاؤسنگ سوسائٹی سے ملحقہ غریب لوگوں کی زمینوں پر قبضے کے الزامات میں مختلف عدالتوں میں کیسز زیر سماعت ہیں۔

جموں وکشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی کے ممبران نے وزیراعظم پاکستان عمران خان،چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیرداخلہ اعجاز شاہ سے اپیل کی ہے کہ ایک حساس ایجنسی کا نام استعمال کرکے غریب لوگوں کی زمینوں پر قبضے کرنے والے ملزم اللہ رکھا ناصر کو کٹہرے میں لایا جائے اور اس کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔

ذرائع کے مطابق اللہ رکھا ناصر نے جموں و کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکٹر5 زون میں بھمبرتراڑ پنڈ ملکاں میں تقریبا1303کنال زمین پر2 سال سے ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے جس کے خلاف جموں کشمیر سوسائٹی کی موجودہ انتظامی کمیٹی نے آئی سی ٹی کو قبضہ واگزار کرانے کے حوالے سے درخواست دے رکھی ہی مگر ابھی تک اس پرر عملدرآمد نہیں ہوا ہے۔

Related Posts