نیب احتساب کا نہیں سیاست کا ادارہ ہے،شاہد خاقان عباسی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shahid khaqan abbasi talk to media in karachi

اسلام آباد :سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو سیاست کا ادارہ ہے احتساب کا نہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی تصدیق کی ہے کہ نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کا ارتکاب کرتا ہے،جب انصاف نہیں ملتا تولوگ مشتعل ہوجاتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہر کوئی نیب کیسز کے پیچھے مقاصد سے واقف ہے لیکن نیب کو ملک میں اپنا کردار طے کرنا چاہئے اورعدالتوں کا احترام کرنا چاہئے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے قرنطینہ میں رہنے کے باوجود اجلاس طلب کیا اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی نیب سماعت پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں:نیب لاہور نے مریم نواز کی عدالت میں پیشی کو ملتوی کردیا

شاہد خاقان عباسی نے مسئلہ کشمیر کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ کوئی بھی اس معاملے پر حکومت کے موقف کو نہیں جانتا ہے، کشمیر کے حوالے سے اب تک موجودہ حکومت نے کچھ نہیں کیا بلکہ اب مودی سے دوستیں کی پینگیں بڑھائی جارہی ہیں۔

Related Posts