پی سی بی نے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے ڈیڈ لائن 5 جولائی تک بڑھا دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PCB extends deadline for players' registration till July 5

کراچی :پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک بھر کےکرکٹ کلبز کی جانب سے متعدد درخواستوں کے بعد کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی ڈیڈلائن کو 5 جولائی تک بڑھادیا ہے۔

اب تک ملک بھر سے 85 فیصد کرکٹ کلبز نے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرلیا ہے۔ یکم مئی سے 21 جون تک مقررہ ونڈو میں اب تک 90 ہزار کھلاڑی رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔اس سلسلے میں سب سے زیادہ، 91 فیصد، ڈیٹا سدرن پنجاب کے صدور نے جمع کروایا ہے۔

مزید پڑھیں:قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان ذمہ داری سے سبکدوش

خیبرپختونخوا کے 89 فیصد کرکٹ کلبز نےاپنا ڈیٹا جمع کروادیا ہے۔ سینٹرل پنجاب سے 87 فیصد، بلوچستان سے 86 فیصد، سندھ سے 82 فیصد اور ناردرن سے 78 فیصد ڈیٹا جمع کروایا جاچکا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ برائے 22-2021 کا آغاز 5 جولائی سے ہوگا، جو 6 اگست تک جاری رہے گا۔

ٹورنامنٹ میں کل 93 ٹیموں کے تقریباََ 1800 کرکٹرز شرکت کریں گے، جنہیں اس ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم میں جگہ بنانے کا موقع بھی مل سکتا ہے۔

ایونٹ میں شامل ہر میچ 2 روز پر مشتمل ہوگا، جہاں ایک دن 100اوورز پھینکے جائیں گے۔ اس دو روزہ میچ کے ایک دن میں مجموعی طور پر 7 گھنٹوں اور 20 منٹ کا کھیلا ہوگا۔ اس دوران دوپہر 12 سے دوپہر 2 بجائے تک 2 گھنٹے کا وقفہ رکھا گیا ہے۔

Related Posts