قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر مشتاق احمد آج اپنی 50ویں سالگرہ منا رہے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے زبردست باؤلنگ پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ مشتاق احمد نے ہوم آف کرکٹ یعنی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں 149 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں جبکہ اوول میں 156 رنز کے عوض 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پی سی بی نے کہا کہ مایہ ناز کھلاڑی مشتاق احمد نے سن 1996ء کی پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم کیلئے شاندار کارکردگی دکھائی۔ 50 ویں سالگرہ کے موقعے پر مشتاق احمد کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
Birthday boy @Mushy_online talks us through his @HomeOfCricket (6-149) and The Oval (8-156) heroics from #ENGvPAK 1996 Test series. pic.twitter.com/jdvY8EW1FW
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 28, 2020