پاکستانی ڈرامہ سیریل پری زاد کی نئی قسط نے مداحوں کو زندگی کا راز بتا دیا جبکہ سوشل میڈیا پر ریٹنگ کے تمام ریکارڈز بھی ایک ایک کرکے ٹوٹ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل پری زاد کے مرکزی اداکار احمد علی اکبر کی جاندار اداکاری نے ناظرین کیلئے خوشی کا سامان مہیا کیا۔ گزشتہ روز نشر ہونے والی قسط میں بہروز کریم کے اپنی قسمت کا سامنا کرنے کے بعد پری زاد کو 5سال قید کی سزا سنا دی جاتی ہے۔
ترکی، ہسپتال میں علاج کے بعد حمائمہ ملک کو نئی زندگی مل گئی
کھیل کھیل میں، سجل کی فلم بنگلہ دیشی ناظرین کی تنقید کا نشانہ بن گئی
مشکلات اور دوست احباب
جیل میں قید کے دوران پری زاد اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ ساتھ ایک قریبی دوست سے بھی محروم ہوگیا جو مجرم (پری زاد) سے تعلق کے باعث معاشرے میں بدنامی سے خوفزدہ ہوتا ہے۔
پولیس کے متعلق حقائق
پاکستانی معاشرے میں پولیس کی تفتیش کی زد پر آنے والے افراد کے کردار پر بدنما داغ لگ جاتا ہے۔ چاہے کسی شخص پر لگایا گیا الزام سچا ثابت نہ ہوسکے، پھر بھی معاشرہ اسے مجرم قرار دے دیتا ہے۔
طبقاتی کشمکش
ایک سین میں طبقاتی کشمکش بھی دیکھنے میں آئی جہاں گھر کا نیا نگران باس کی توجہ حاصل کرنے کیلئے گارڈ سے مارپیٹ کرتا ہے تاہم پری زاد اپنی وراثت برقرار رکھتے ہوئے ایک مکالمے سے نگران کو اس کی حقیقت بتادیتا ہے۔
پری زاد کے مطابق نیا نگران بھی ان لوگوں میں سے ہے جو 5 سال تک بغیر کام کیے، گھر بیٹھے تنخواہ لے رہے ہیں۔ اس سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ انسان چاہے کتنی ہی بلندی پر کیوں نہ پہنچ جائے، اسے اپنی حقیقت اور نیچے کے لوگوں کو نہیں بھولنا چاہئے۔
شدتِ جذبات
فیروز کی سزائے موت کا اعلان ہونے کے بعد وہ پری زاد کو گھر کے نوکروں کا خیال رکھنا سکھاتا ہے اور یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ وفاداری ہی اسے اس نہج تک لے آئی، تاہم اس موقعے پر کچھ سوشل میڈیا صارفین شدتِ جذبات سے مغلوب نظر آئے۔
Parizaad is going intense and hitting the heart …! Every character is on point …! Such an extraordinary piece of story ..! ✨#Parizaad pic.twitter.com/8iweasggJ7
— Javeria. (@YoungandDumb222) November 9, 2021