ہانیہ عامر اور علی رحمان کی نئی فلم پردے میں رہنے دو کا ٹیزر ریلیز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہانیہ عامر اور علی رحمان کی نئی فلم پردے میں رہنے دو کا ٹیزر ریلیز
ہانیہ عامر اور علی رحمان کی نئی فلم پردے میں رہنے دو کا ٹیزر ریلیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی رحمان خان اور ہانیہ عامر کی نئی فلم پردے میں رہنے دو کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر اور علی رحمان کی نئی رومانوی و مزاحیہ فلم پردے میں رہنے دو کا ٹیزر یو ٹیوب پر ریلیز کیا گیا جسے گزشتہ روز سے اب تک 10 ہزار سوشل میڈیا صارفین نے دیکھ لیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=x8DyvfEIELI

وجاہت رؤف کی پروڈیوس کردہ فلم پردے میں رہنے دو کو ریلیز کرنے کا اعلان رواں برس سننے میں آیا۔ فلم کے ٹیزر کو سیکڑوں سوشل میڈیا صارفین نے پسندیدگی کی سند عطا کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

کون تجھے یوں پیارکرے گا؟ فلک شبیر کا سارہ سے اظہارمحبت گیت میں تبدیل

صبا قمر نے مشال چیمہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے ویڈیو شیئر کردی

نئی فلم کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے پروڈیوسر وجاہت رؤف نے کہا کہ پردے میں رہنے دو ہلکی پھلکی کامیڈی کے ساتھ ایک سماجی مسئلہ اجاگر کرنے کی کوشش قرار دی جاسکتی ہے۔

وجاہت رؤف کے علاوہ فلم پروڈکشن کی ٹیم میں شازیہ وجاہت اور زاہد شیخ بھی شامل ہیں۔ علی رحمان اور ہانیہ کے علاوہ جاوید شیخ بھی نئی فلم میں اہم رول نبھاتے نظر آئیں گے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں فلم کے متعلق ہانیہ عامر نے کہا کہ خوبصورت فلم کی عکسبندی میرے لیے ایک خوبصورت احساس تھا جس کا ٹریلر جلد سامنے آئے گا۔ 

انسٹاگرام پیغام میں آج سے 5 ہفتے قبل اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا صارفین سے پردے میں رہنے دو کی پہلی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نئی فلم آپ کیلئے پیشِ خدمت ہے۔ 

Related Posts