پاکستانی فلم میکر نے انٹرنیشنل فیسٹیول میں بہترین رائٹر کا ایوارڈ حاصل کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی فلم میکر نے انٹرنیشنل فیسٹیول میں بہترین رائٹر کا ایوارڈ حاصل کر لیا
پاکستانی فلم میکر نے انٹرنیشنل فیسٹیول میں بہترین رائٹر کا ایوارڈ حاصل کر لیا

جواں سال پاکستانی فلم میکر مہروز امین نے بین الاقوامی فیسٹیول میں بہترین فلم نگار (رائٹر) کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے جبکہ انہیں یہ اعزاز ان کی مختصر فلم تمہاری پم پم پر دیا گیا۔

پاکستان کے نامور ڈرامہ رائٹر اور ہدایت کار امین اقبال کے صاحبزادے مہروز امین نے “تمہاری پم پم” نامی شارٹ فلم اپنے یونیورسٹی پروجیکٹ کے لیے بنائی تھی، جس کا اسکرپٹ انہوں نے خود تحریر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حقیقت پسند لڑکی ہوں ،خوابوں کے پیچھے نہیں بھاگتی ،صبا قمر

پاکستان میں مداحوں سے دادو تحسین وصول کرنے کے بعد یہ فلم “نیو جرسی انڈین اینڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول” میں بھی کامیاب رہی جہاں جواں سال فلم میکر کو ایوارڈ دیا گیا۔

عالمی فلم  فیسٹیول میں بیسٹ رائٹر کا اعزاز وصول کرنے کے بعد بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے مہروز امین نے کہا کہ میری کامیابی پر سب سے زیادہ مبارکباد کے مستحق میرے والدین ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  بھارتی اداکار سلمان خان کے سب سے قابل اعتماد باڈی گارڈ گرمیت سنگھ جولی عرف ’’شیرا‘‘ نے سیاست میں قدم رکھتے ہوئے ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا میں شمولیت اختیار کر لی۔

شیرا شیو سینا کے سربراہ ادھے ٹھاکرے اور پارٹی صدر آدتیہ ٹھاکرے کی موجودگی میں باڈی گارڈ گرمیت سنگھ جولی  انتہا پسند تنظیم شیوسینا میں شامل ہوئے۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکار سلمان خان کا قابل اعتماد باڈی گارڈ ’’شیرا‘‘ شیوسینا میں شامل

Related Posts