قومی کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے انگلینڈ پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے انگلینڈ پہنچ گئی

لندن: قومی کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے برطانیہ کے شہر لندن پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ اسکواڈ انگلینڈ کے شہر برمنگھم پہنچ گیا جو ڈربی روانہ ہوگا جہاں پہنچنے پر اسکواڈ کے تمام اراکین کو 3 روز تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

روم آئسولیشن مکمل ہونے پر قومی کرکٹ اسکواڈ 7 روز تک ڈربی میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔ قومی اسکواڈ آئندہ ماہ 6 جولائی کو کارڈف روانہ ہوجائے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 8 جولائی کے روز کارڈف میں کھیلا جائے گا۔ دورے کے دوران مجموعی طور پر 6 میچز کھیلے جائیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم اپنے دورۂ انگلینڈ کے دوران میزبان ملک کے ساتھ ون ڈے انٹرنیشنل کے 3 جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بھی 3 ہی میچز کھیلے گی۔ 

ڈربی میں قومی کرکٹ ٹیم کی مصروفیات کے مطابق پی سی بی پوڈکاسٹ کا 33واں ایڈیشن 26 جون کو جاری کیا جائے گا، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اس ایڈیشن میں خصوصی شرکت کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق 27 جون بروز اتوار کو صبح 10 بجے (یوکے ٹائم) انگلینڈ میڈیا کیلئے مقررہ آرائیول پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

28 جون پیر کوصبح 10 بجے (انگلینڈ ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن کا آغازہوگیا پی سی بی اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزسمیت شاداب خان کاایک ویڈیو انٹرویوبھی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

29 جون منگل کوانگلینڈ کے وقت کے مطابق صبح 10 بجے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن کا آغازہوگا،اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزپی سی بی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

ٹریننگ سیشن سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا ایک کھلاڑی ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کرے گا۔30 جون بروز بدھ کوصبح 10 بجے (انگلینڈ ٹائم) کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن کا آغاز ہوگا۔

اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزپی سی بی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔یکم جولائی بروز جمعرا ت کو صبح 11 بجے (انگلینڈ ٹائم) کے مطابق پچاس اوورز پر مشتمل پہلے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کا آغاز ہوگا۔

مزید پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم لاہور سے براستہ ابوظہبی انگلینڈ روانہ ہوگئی

Related Posts