کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 500پوائنٹس کے اضافے سے 39ہزار پوائنٹس کی بالائی حد بھی عبور کرگیا اور 581.38پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 39287.65پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں108ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب روپے سے تجاوز کر گیااور73.46فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا ،بینکنگ ،توانائی ،سیمنٹ ،فوڈز اور کیمیکل سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 39ہز 200 پوائنٹس کی بالائی حدیں عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا۔
کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کی وجہ سے ایک موقع پر انڈیکس 39452پوائنٹس کی بلند سطح کو بھی چھو گیا تھا۔کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کے سبب کے ایس ای100انڈیکس میں 581.38پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 38706.27پوائنٹس سے بڑھ کر 39287.65پوائنٹس پر جا پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، 8 ماہ بعد 39 ہزار پوائنٹس عبور