پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک دن کی تیزی کے بعد پھرمندی کے بادل چھاگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایک ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 1600 پوائنٹس کا اضافہ
ایک ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 1600 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعدکاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کواتارچڑھائو کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 34200 ،34100، 34000 اور 33900 کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا، مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 70 ارب 34 کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے ۔

کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت 8.83 فیصد کم جبکہ 64.28 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی، ٹیلی کام، فوڈز، بینکنگ، سیمنٹ، اسٹیل اور کیمیکل سیکٹر سمیت دیگر منافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 34361 پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیا۔

آخری سیشن میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی تاہم اتارچڑھائو کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس382.53پوائنٹس کمی سے33898.56پوائنٹس پر بندہوا۔جمعرات کومجموعی طورپر364کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے109کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،234کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

سرمایہ کاری مالیت میں70ارب34کروڑ82لاکھ95ہزار554روپے کی کمی ریکارڈکی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر66 کھرب80 ارب72 کروڑ48 لاکھ29 ہزار29روپے ہوگئی۔جمعرات کومجموعی طور پر13کروڑ79 لاکھ94ہزار720شیئرزکاکاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت1کروڑ33لاکھ72ہزار330شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت264.50روپے اضافے سے7100.00روپے اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت54.01روپے اضافے سے2079.00روپے پر بند ہوئی۔

 نمایاں کمی ماڑی پیٹرولیم کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت44.82روپے کمی سے1015.38روپے اورنیسلے پاک کے حصص کی قیمت40.00روپے کمی سے 5525.00 روپے ہوگئی ۔جمعرات کولوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں5کروڑ96لاکھ46ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت20پیسے اضافے سے16.61 روپے اورکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں51لاکھ95ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت10پیسے اضافے سے3.90روپے ہوگئی۔جمعرات کوکے ایس ای30 انڈیکس217.28پوائنٹس کمی سے15822.20پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس657.48پوائنٹس کمی سے54200.07پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس223.34 پوائنٹس کمی سے24589.99پوائنٹس پربندہوا ۔

Related Posts