اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے کیسز میں مزید اضافہ، 6540 نئے متاثرین سامنے آگئے، وباء نے 12 افراد کی جان لے لی۔
ہفتہ کی صبح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6540 کورونا کیسزاور 12 اموات ریکارڈ کی گئیں۔
این سی او سی کے مطابق 12 نئی اموات کے بعدمرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 29077 ہو گئی ہے جب کہ نئے 6540 کیسز کے اضافے کے بعد متاثرین کی تعداد 1360019 ہے۔
Statistics 22 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 58,902
Positive Cases: 6540
Positivity %: 11.10%
Deaths :12
Patients on Critical Care: 1,055— NCOC (@OfficialNcoc) January 22, 2022
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 58902 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مثبت کیسز کا تناسب 11اعشاریہ 10 فیصد رہا۔
مزید پڑھیں:کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 46فیصد سے بھی تجاوزکرگئی