امریکا کے زیر اہتمام جمہوریت پر ورچؤل اجلاس، پاکستان کو شرکت کی دعوت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا کے زیر اہتمام جمہوریت پر ورچؤل اجلاس، پاکستان کو شرکت کی دعوت
امریکا کے زیر اہتمام جمہوریت پر ورچؤل اجلاس، پاکستان کو شرکت کی دعوت

واشنگٹن: امریکا کے زیر اہتمام جمہوریت پر ورچؤل اجلاس آئندہ ماہ دسمبر کے دوران  منعقد ہوگا جس میں پاکستان کو شرکت کی دعوت دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور امریکا کے مابین تعلقات میں بہتری آنے لگی۔ جو بائیڈن حکومت کے زیر اہتمام آئندہ ماہ ہونے والے ورچؤل اجلاس میں پاکستان سمیت 110 ممالک کو شرکت کی دعوت دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

آئین سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دیتا ہے،صدر مملکت

مریم نواز نے فیک لیکس تیار کرنے کے لئے پوری ٹیم بنا رکھی ہے، فواد چوہدری

دوسری جانب ٹرمپ کی پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے جو بائیڈن حکومت کی خارجہ پالیسی چین کے خلاف نظر آتی ہے۔ خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ چین اور ترکی کو اجلاس میں دعوت نہیں دی گئی۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ورچؤل اجلاس آئندہ ماہ 9 اور 10 دسمبر کے روز ہوگا۔ جوبائیڈن حکومت نے یہ واضح کیا ہے کہ امریکا سمیت دنیا کے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے جمہوریت ضروری ہے۔

رواں برس عالمی یومِ جمہوریت کے موقعے پر صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ جمہوریت غلطیوں سے پاک یا حتمی نہیں ہوتی۔ جب ہم کوئی فائدہ حاصل کرتے یا رکاوٹ عبور کرتے ہیں تو اس کے پیچھے انتھک محنت ہوتی ہے۔

 

Related Posts