فچ ریٹنگز: پاکستان ایز آف ڈوئنگ انڈیکس کے 10 بہترین ممالک میں شامل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کیلئے بُری خبر، فچ نے پاکستانی معیشت کا آؤٹ لُک مستحکم سے منفی کردیا
پاکستان کیلئے بُری خبر، فچ نے پاکستانی معیشت کا آؤٹ لُک مستحکم سے منفی کردیا

معاشی ریٹنگز کے بین الاقوامی ادارے فچ ریٹنگز کے مطابق پاکستان ایز آف ڈوئنگ انڈیکس کے 10 بہترین ممالک میں شامل ہوچکا ہے جبکہ معاشی ترقی کے حوالے سے اسے قابل ستائش قرار دیا گیا ہے۔

فچ ریٹنگز نے پاکستان کے بارے میں رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے ایز آف ڈوئنگ انڈیکس میں 28 درجے بہتری دکھائی جبکہ حکومت کو درکار فنانسنگ (قرض اور سرمایہ کاری) میں کمی آئی۔

یہ بھی پڑھیں: سی پیک منصوبے کونئی بلندیوں پرلےکر جارہے ہیں، و فاقی وزیر خسروبختیار

قرض اور سرمایہ کاری کی ضروریات کے حوالے سے فچ ریٹنگز نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ برآمدات میں اضافہ ضروری ہے اور چند برس کے بعد ہی پاکستان کو درکار فنانسنگ کی مالیت کم ہو کر 8 سے 9 ارب ڈالر رہ جائے گی۔

ریٹنگز کے عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سی پیک سے وابستہ قرضوں کی ادائیگی پاکستان کے لیے ضروری ہے جبکہ گزشتہ مالی سال بھی پاکستان 11 ارب 58 کروڑ ڈالر کے قرضے ادا کرچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قرضوں کی مد میں زائد رقم خرچ کرنے کے باعث معاشی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں پر حکومت کی توجہ کم ہوئی جبکہ آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔

فچ ریٹنگز کا کہنا ہے کہ معاشی اصلاحات لانے کے باعث سیاسی محاذ آرائی اور مخالفت کا سامنا ہوسکتا ہے جبکہ معیشت کو دستاویزی بنانا اور ٹیکس وصولی میں اضافہ آئی ایم ایف پروگرام کا حصہ ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا کہ ہم نے رواں مالی سال کے دوران 8 رکن ممالک کو 70 ارب ڈالر قرض دیا ہے جس کا سبب عالمی سطح پر سیاسی و معاشی بے یقینی ہے۔

انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ( آئی ایم ایف) کی 5 اکتوبر کو جاری  سالانہ رپورٹ کے مطابق ادارے نے بڑھتی ہوئی بے یقینی کی فضا کے انسداد کے لیے کام تیز کردیا ہے جبکہ جامع فنانسنگ کے حوالے سے بھی کام جاری ہے۔

مزید پڑھیں: ہم نے رواں مالی سال کے دوران 8 رکن ممالک کو 70 ارب ڈالر قرض دیا۔آئی ایم ایف

Related Posts