اسلام آباد: پاکستانی عوام نے 3 ماہ میں 24 اعشاریہ 8 ارب روپے کی چائے پی لی ہے، 36 ارب کی دالیں اور 11 ارب کے مصالحہ جات بھی درآمد کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جولائی سے لے کر ستمبر تک 24 ارب 80 کروڑ روپے کی چائے درآمد کی۔حکومت نے مجموعی طور پر ساڑھے 388 ارب سے زائد اشیائے خوردونوش کو بیرونِ ملک سے درآمد کیا۔
وزارت خزانہ کی پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی وضاحت
وزیراعظم کی چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت