پاکستان نے کرتار پور راہداری سے خیر سگالی کا پیغام دیا ہے۔شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے کرتار پور راہداری سے خیر سگالی کا پیغام دیا ہے۔شاہ محمود قریشی
پاکستان نے کرتار پور راہداری سے خیر سگالی کا پیغام دیا ہے۔شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے کرتارپور راہداری سے خیر سگالی کا پیغام دیا ہے جبکہ ہم نے سابق بھارتی وزیر اعظم کو افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو تقریب میں دعوت دی جبکہ ہر روز 5000 سکھ کرتارپور آسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دھاندلی کا الزام: حکومت نے جمعیت علمائے اسلام کو جوڈیشل کمیشن کی پیشکش کردی

میڈیا گفتگو کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاسپورٹ کی پابندی حکومتِ پاکستان نے سکھ برادری کے لیے عارضی طور پر ختم کردی ہے  جبکہ 2 روز کے لیے فیس کی چھوٹ بھی دے دی گئی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 9 اور 11 نومبر کو کرتار پورراہداری آنے والے سکھ افراد سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی، جبکہ کرتارپور جیسے منصوبے پر بھی کچھ لوگ سوچے سمجھے بغیر تنقید شروع کردیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں کچھ قوتیں خیر سگالی کا بیج پروان چڑھتے ہوئے نہیں دیکھ سکتیں، آج بھی مقبوضہ کشمیر میں مسلمان جمعے کی نماز مساجد میں ادا نہیں کر پا رہے جبکہ بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر میں 5 اگست کے یکطرفہ بھارتی اقدام نے خطے کا امن خطرے میں ڈال دیا جبکہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔

اسلام آباد میں کیوبا کے نائب صدر سلوا ڈور میسا سے ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک کیوبا تعلقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور دیگر بین الاقوامی امور پر گفت و شنید کی۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں بھارتی اقدامات کے باعث خطے کا امن خطرے میں ہے۔شاہ محمود قریشی

Related Posts