کراچی: لاستھ ایمبل ڈینیا اور لہیرو کمارا کی شاندار باؤلنگ کے سبب پاکستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں صرف 191رنز پر ڈھیر ہو گئی،سری لنکا کی ٹیم نے میچ کے پہلے روز کے اختتام پر اپنی پہلی اننگزمیں 3 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنالیے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے رہے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اس میچ کے ساتھ ہی کراچی میں 10سال کے طویل عرصے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی۔
قومی ٹیم کی جانب سے شان مسعود اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا مگر شان مسعود صرف 5 رنز بنا کر ایم وی ٹی فرنینڈو کی گیند پر بولڈ ہوگئے جبکہ کپتان اظہر علی کی خراب کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور وہ اپنا کھاتا کھولے بغیر ہی فرنینڈو کے ہاتھوں پویلین سدھار گئے۔
اوپنر عابد علی نے محتاط انداز میں بلے بازی کی تاہم وہ زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہرسکے اور 38 کے انفرادی اسکور پر لہیرو کمارا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔اس کے بعد بابر اعظم کا ساتھ دینے تجربہ کار اسد شفیق آئے اور دونوں نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسد شفیق کے ہمراہ اچھی شراکت قائم کرتے ہوئے 62رنز جوڑے۔
یہ بھی پڑھیں: کارکردگی نہ دکھا سکا تو کرکٹ چھوڑ دوں گا،کپتان قومی ٹیم اظہر علی