بلوچستان میں زلزلہ، پاک فوج کے جوان متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان میں زلزلہ، پاک فوج کے جوان متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے
بلوچستان میں زلزلہ، پاک فوج کے جوان متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں زلزلے کے بعد عوام کی مدد کیلئے پاک فوج کے جوان متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے ہیں جس کی اطلاع آئی ایس پی آر کی جانب سے دی گئی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطبق پاک فوج کے جوان بلوچستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کرچکے ہیں۔ عوام کو امدادی سامان، خوراک اور اشیائے ضروریہ مہیا کی جارہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق پاک فوج کے جوان، طبی عملہ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور سول انتظامیہ مل کر زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں اور زخمیوں کو طبی امداد مہیا کی جارہی ہے۔

پاک فوج کے ایوی ایشن ہیلی کاپٹر نے زخمی ہونے والے کم و بیش 10 افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آئی جی ایف سی نے ہرنائی میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا ہے۔

راولپنڈی سے اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھی زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے روانہ کردی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے کوئٹہ، ہرنائی، پشین، زیارت، سبی، قلعہ سیف اللہ، لورا لائی اور مسلم باغ کے علاوہ صوبے بھر میں محسوس کیے گئے۔ ‘

خیال رہے کہ اِس سے قبل کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز ہرنائی کے قریب 15 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ہرنائی میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، 20افراد جاں بحق

Related Posts