وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پولیو ورکرز نے 3 روز کے دوران سخت سردی کے باوجود 3 کروڑ 56 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جبکہ 40 لاکھ بچے ابھی باقی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہمارے صفِ اوّل کے کارکنان نے بہت محنت کی۔ 3 کروڑ 56 لاکھ کے بعد باقی 40 لاکھ بچوں کو اگلے 2 دنوں میں قطرے پلوائے جائیں گے۔
معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ میں والدین سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلوا کر اِس موذی مرض سے محفوظ کریں۔
139/ Hard work of our frontline workers helped vaccinating 35.6 million children in 3 days of campaign. Remaining 4 million will be covered in next 2 days. I urge parents to get children vaccinated. Our heroes in upper part of District Ghizar. pic.twitter.com/1vCFWEtKsl
— Zafar Mirza (@zfrmrza) December 19, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اعلان کیا کہ قومی ایکشن پلان کو صوبوں کے ساتھ مشاورت سے حتمی شکل دی جارہی ہے۔
ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہم قومی ایکشن پلان کے لیے تمام ذمہ داران (اسٹیک ہولڈرز) کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: قومی ایکشن پلان کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا