نصرت سحر عباسی نے سندھ حکومت کے سیلاب زدگان کو ریلیف کے دعوے مسترد کردئیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جی ڈی اے کی رکنِ سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
جی ڈی اے کی رکنِ سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رہنما و رکنِ سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے سندھ حکومت کے سیلاب زدگان کو ریلیف دینے کے دعوے مسترد کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس آنے والا  سیلاب سندھ کے غریب شہریوں کی جمع پونجی اور تمام اثاثہ جات بہا کر لے گیا۔ سیلاب نے عوام کے گھر تباہ کیے اور کھیتوں میں لگی فصلیں اجاڑ دیں، تاہم سندھ حکومت کا دعویٰ ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آصف زرداری کی افغانستان سے پاکستان پر حملے کی مذمت

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جی ڈی اے کی رکنِ سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا کہ صوبائی حکومت اسمبلی میں بحث کروا رہی ہے کہ انہوں نے سندھ میں سیلاب زدگان کو مکمل طور پر ریلیف دیا، دوسری طرف اصل حقیقت یہ ہے۔

دادو میں سیلاب متاثرین نے سڑک کنارے پناہ لے رکھی ہے۔ سندھ کے متعدد علاقے اب بھی سیلابی پانی سے زیرِ آب ہیں۔ سیلاب زدگان کا کہنا ہے کہ ہمیں سندھ حکومت نے گرم کپڑے، کمبل یا کھانے پینے کی چیزوں سمیت کوئی بھی ریلیف فراہم نہیں کیا۔

صوبائی حکومت پر الزام ہے کہ بیرونِ ممالک سے سیلاب زدگان کیلئے جو امداد آتی ہے، وہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے استعمال ہونے کی بجائے ہڑپ کر لی جاتی ہے۔ گزشتہ چند ماہ سے سیلابی پانی کھڑا رہنے کے باعث وبائی امراض بھی پھیلنے لگے۔

 

Related Posts