ہتک عزت کیس، عفت عمر اور علی گل پیرکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Non-bailable arrest warrants issued for ٰffat Omar and Ali Gul Pir

لاہور:گلوکارواداکار علی ظفرپرجنسی ہراسانی کے الزامات سے متعلق کیس میں عفت عمراورعلی گل پیرکے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبدالرحمان نے سماعت میں اداکارہ عفت عمرکی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جبکہ علی گل پیر کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے۔

گلوکارعلی ظفر نے ہراساں کرنے کے الزامات کے تناظر میں عفت عمر اورعلی گل پیر کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کررکھا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے میشا شفیع کو بھی آئندہ سماعت پرطلب کرلیا جبکہ شریک ملزم لیناغنی،فیضان رضا،فریحہ ایوب اورحسیم الزماں کی مستقل حاضری معافی کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔

مزید پڑھیں:مایوں کی رسم، منال اور احسن محسن کی نئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے چالان میں گلوکارہ میشا شفیع اور اداکارہ عفت عمر سمیت 8 ملزمان نامزد کیے گئے ہیں۔

چالان کے مطابق میشا شفیع ، لینا غنی ، عفت عمر، فریحہ ایوب ، فیضان رضا ،حسیم زمان ،علی گل پیراور ماہم جاوید نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مربوط مہم چلائی لیکن ملزمان اپنی صفائی میں ٹھوس شواہد پیش نہیں کر سکے۔عدالت نے کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Related Posts