پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اللہ کی رحمت اور قوم کی دُعاؤں سے نواز شریف لندن پہنچ چکے ہیں اور سفر کے دوران کوئی طبی پیچیدگی نہیں ہوئی۔
ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے گزشتہ روز سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کے لندن پہنچنے پر اپنے بیان میں کہا کہ خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے، نواز شریف خیریت سے پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: رہبر کمیٹی کی تمام سڑکیں کھول کر آل پارٹیز کانفر نس بلانے کی تجویز
مریم اورنگزیب نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے لیے دُعاؤں کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ آئندہ علاج کے دوران بھی کسی مسئلے کا سامنا نہ ہو۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے معیشت پر ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب جھوٹ بولنے سے معیشت بہتر نہیں ہوتی ،معیشت ایسی سمت چلی گئی ہے جہاں سے اس کی واپسی ناممکن ہے ۔
انہوں نے گزشتہ روز کہا کہ ایک سال میں آپ نے ابھرتی معیشت کو تباہ کردیا ہے ،روپے کی تاریخی بے قدری کے باوجود رواں مالی سال کے چار ماہ میں برآمدات میں چار فیصد سے بھی کم اضافہ ہوسکا۔
مزید پڑھیں: عمران صاحب جھوٹ بولنے سے معیشت بہتر نہیں ہوتی ، مریم اور نگزیب