پیپلز پارٹی اب پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ،بات کرنا بیکار ہے،مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

No differences in PDM, reiterates Maryam Nawaz

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اب پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے، میرا نہیں خیال کہ پیپلزپارٹی کے معاملے پر اب بات چیت کرنی چاہیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر سماعت آج ہوئی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں، سب کا ایک ہی نظریہ ہے، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا وہی مؤقف ہے جو نوازشریف کا ہے، پیپلزپارٹی اب پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے، عالمی میڈیا سے پتہ چلا کہ حکومت امریکا کو فضائی اڈے دے چکیہے۔

سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا ججز بینچ مریم نواز، کیپٹن صفدر اور نیب پراسیکیوشن کے دلائل سنے گا اور اپیلوں پر کارروائی آگے بڑھانے کے طریقۂ کار پر فیصلہ کرے گا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ غداری کے الزامات کئی سال سے سنتے آ رہے ہیں، اداروں کی سربلندی کی بات کرنے والے ہر شخص پہ غداری کا لیبل لگ چکا ہے۔

مزید پڑھیں:غداری کے فتوے لگانے والے سن لیں! اب عوام نے ڈرنا چھوڑ دیاہے، مریم نواز

مریم نواز نے گزشتہ ماہ شیخوپورہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حق کی بات کرنا آئین و قانون کی پاسداری کا کہنا غدار ہے تو ہم یہ غداری بار بار کریں گے، غداری کے فتوے لگانے والے سن لیں کہ اب پاکستان کے عوام نے ڈرنا چھوڑ دیا ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی شیخوپورہ آمد پر کورونا ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے جلوس نکالا گیا جس پر ن لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Related Posts