کراچی، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث زاہد لاڈلہ گروپ کا کمانڈر گرفتار، گرینیڈ برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، پولیس نے زاہد لاڈلہ گروپ کے ٹارگٹ کلر کمانڈر کو گرفتار کرلیا
کراچی، پولیس نے زاہد لاڈلہ گروپ کے ٹارگٹ کلر کمانڈر کو گرفتار کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے بھتہ خوری، منشیات فروشی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث زاہد لاڈلہ گروپ کے کمانڈر کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ برآمد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم کو لیاری کے علاقے پھول پتی لین، دبئی چوک، بغدادی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کا نام محمد عدیل عرف گڈل ولد محمد اقبال ہے۔ زاہد لاڈلہ نے ملزم کو پولیس کے ایک اے ایس آئی کی ٹارگٹ کلنگ کا حکم دیا تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مابق ملزم کا کنہا ہے کہ زائد لاڈلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 3 مخبروں کو بھی جان سے مارنے کا کہا تھا۔ ملزم کچھ روز بعد ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیاں شروع کرنے والا تھا۔

گرفتار ملزم کا کہنا ہے کہ میں ہینڈ گرینیڈ لوگوں سے بھتہ طلب کرنے کیلئے استعمال کیا کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم عادی اور پیشہ ور ہے جس کے خلاف سنگین نوعیت کے مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔

ملزم کے خلاف قتل کے 2، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور چھینا جھپٹی کے 2 اور منشیات کا 1 مقدمہ ڈسٹرکٹ سٹی کے مختلف تھانوں میں درج ہے۔ ملزم کے خلاف ایکسپلوسیو ایکٹ کے تحت تھانہ بغدادی میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس نے گرفتار ملزم سے برآمد کیا گیا ہینڈ گرینیڈ بی ڈی حکام کے حوالے کردیا۔ ملزم سے زاہد لاڈلہ گروپ کے دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے جس کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی پولیس نے پارکنگ ایریا میں خاتون کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی۔

کلفٹن تھانے کی حدود میں پارکنگ میں خاتون کو لوٹنے والے 2 اسٹریٹ کرمنلز کو حراست میں لیا گیا جو 26 اپریل کو رات کے وقت خاتون سے پرس اور قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: کراچی، پارکنگ ایریا میں خاتون کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والے 2 ملزم گرفتار

Related Posts