گلوکار نک جونس اور اداکارہ پریانکا کی جذباتی لمحات سے بھرپور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلوکار نک جونس اور اداکارہ پریانکا کی جذباتی لمحات سے بھرپور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
گلوکار نک جونس اور اداکارہ پریانکا کی جذباتی لمحات سے بھرپور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

امریکی گلوکار اور نعمہ نگار نک جونس نے اپنی اہلیہ پریانکا چوپڑا کے پیار سے بھرپور اور حسین لمحات کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

خوبصورت اور میٹھی آواز کے مالک گلوکار نک جونس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کی اس وقت کی تصویر شیئر کی جب وہ لندن میں فلم ” سیٹاڈل ” کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by NICK JONɅS (@nickjonas)

گلوکار نک جونس اس تصویر کو پریانکا کے لیے وقف کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ” میں آپ کی جدائی بہت زیادہ محسوس کررہا ہوں میری محبت ۔”

جھیل جیسی گہری آنکھوں والی پریانکا چوپڑا ان دنوں ایمزون کی سیریل ” سیٹاڈل ” کی شوٹنگ کے سلسلے میں لندن میں جبکہ ان کے شوہر نک جونس لاس اینجلس میں ہیں۔ ” سیٹاڈل ” کی شوٹنگ بیک وقت اٹلی ، ہندوستان اور میکسیکو میں جاری ہے۔

38 سالہ پریانکا چوپڑا کی سیریز ” سیٹاڈل ” زبردست مناظر اور ایکشن سے بھرپور ہے ۔ ” سیٹاڈل ” ایگزیکٹو پروڈیوسر روسو برادرز اور اے بی سی اسٹوڈیوز کے سابق صدر پیٹرک مورین اور مائیک لاروکا کے تعاون سے تیار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے کچھ عرصہ ایمزون کے ساتھ ملکر ” ما آنند شیلا ” کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان بھی کیا تھا۔

Related Posts