مایوں کی رسم، منال اور احسن محسن کی نئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مایوں کی رسم، منال اور احسن محسن کی نئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
مایوں کی رسم، منال اور احسن محسن کی نئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہورومعروف فنکار جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کی مایوں کی رسم ہوئی جس کے دوران بنائی گئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

مشہورومعروف اداکاروں نے مایوں کی رسم کے دوران خوب ناچ گانا، دھوم دھڑکا اور ہلا گلا کیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں منال خان اور احسن محسن اکرام کے محبت بھرے لمحات بھی مداحوں سے شیئر کیے گئے۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MHF Magazine 🇵🇰 (@mhf.magazine)

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوشی کی بجائے غم و غصے کا اظہار دیکھنے میں آیا۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ شادی سے قبل فنکار جوڑے کا آپس میں رازونیاز کوئی درست رویہ نہیں ہے۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Khudgharz (@khudgharzofficial)

منال خان اور احسن محسن اکرام سے قبل یاسر حسین اور اقراء عزیز بھی کچھ ایسے ہی کارنامے سرانجام دیتے نظر آئے جبکہ مایوں کی رسم میں دونوں فنکاروں کے اہلِ خانہ، قریبی دوست اور کچھ شوبز کے ستاروں کو بھی شریک دیکھا گیا۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

مایوں کی رسم بخیر و خوبی اختتام تک پہنچنے کے بعد کل ہی منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی کی تقریب ہوگی۔ نکاح سے قبل مختلف تقاریب میں منال کی جڑواں بہن ایمن خان، صبور علی، کنزہ ہاشمی اور دیگر ستارے جلوہ گر ہوئے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا سومرو محرم الحرام میں ڈھولکی تقریب رکھنے پر فنکار جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام سے ناراض ہوگئیں۔

 رواں ہفتے شادی کے بندھن میں بندھنے والے احسن محسن اکرام اور منال خان نے ڈھولکی کی تقریب محرم الحرام کے دوران رکھی۔ ڈرامہ سیریل چپے چپکے میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی حرا سومرو نے اس پر ناراضی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: حرا سومرو محرم میں ڈھولکی پر منال اور احسن محسن اکرام سے ناراض

Related Posts