اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں 8 تا 16 مئی کے دوران نقل وحرکت روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔
این سی او سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” گھر پر رہیں محفوظ رہیں”۔ این سی او سی کے مطابق بھارت نے وبا کو نظرانداز کیا اور آج وہ اس بیماری سے جنگ کررہا ہے۔
‘Stay Home, Stay Safe!’ Strict Mobility Control Measures will be enforced from 8-16 May to control the spread of disease.
According to media reports, India ignored COVID-19 warnings and now struggling to contain the disease!!https://t.co/l9tWtHRRfu— NCOC (@OfficialNcoc) May 2, 2021
انسداد کرونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد بھی میں 8 مئی سے 16 مئی تک نقل وحرکت روکنے کیلئے سخت اقدامات کا اعلان کردیا ہے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق اسلام آباد میں 8 سے 16 مئی کے دوران تمام مارکیٹیں، مراکز، تجارتی، مالز، ، بزنس شاپز، دیگر دکانیں بند رہیں گی، تاہم ادویات، اشیائے ضروریہ، سبزی، پھل، پیٹرول پمپ، کھلے رہیں گے۔
متعلقہ تاریخوں کے دوران شہر میں کوئی چاند رات بازار بھی نہیں لگے گا۔ تمام مہندی کے اسٹالز، جیولری شاپس، کپڑوں سمیت دیگر تمام بازار بند رہیں گے۔
این سی او سی کے مطابق سیاحتی مقامات کو جانے والے راستے، مری روڈ، گلیات ، شمالی علاقہ جات، بھی بند رہیں گے۔
ٹرانسپورٹ سے متعلق این سی او سی نے حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں انٹرا ٹرانسپورٹ سروس، پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی، شہر کو آنے اور جانے والی ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ تاہم اس کا اطلاق ٹیکسی، رکشہ اور پرائیوٹ گاڑیوں پر نہیں ہوگا۔
دوسری جانب این سی او سی نے کورونا کی نئی اقسام کی روک تھام کےلیے پاکستان کا ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد بند کرنےکا بھی فیصلہ کیا ہے تاہم تجارت جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے سعودی عرب پہنچ گئے