چوہدری شوگر ملز کیس میں بھی نواز شریف کی گرفتاری کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nawaz-Sharif
العزیزیہ ریفرنس، اضافی دستاویزات جمع کرانے اور نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کو چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیے جانے کا امکان ہے،  انہیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا، سابق وزیراعظم کو چوہدری شوگر ملز اورمبینہ منی لانڈرنگ کیس میں بھی شامل تفتیش کر لیا گیاہے، نیب کی ٹیم نوازشریف کو کل لاہورکی احتساب عدالت میں پیش کرے گی۔

قومی احتساب بیورو نے نواز شریف سے جیل میں تفتیش اور گرفتاری کیلئے درخواست دے رکھی تھی جیسے عدالت نے منظور کرلیا ہے،  نیب عدالت میں نواز شریف کے 15 روہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گا۔

 شریف خاندان پر چودھری شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام ہے، لاہور کی احتساب عدالت کے جج امیر محمد کل نیب کی درخواست پر سماعت کریں گے، چوہدری شوگر ملز کیس میں کل نواز شریف کی گرفتاری کاامکان ہے۔

نیب نے نواز شریف سے جیل میں تفتیش اور گرفتاری کیلئے درخواست دی تھی، نیب کی طرف سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ جیل کا قیدی ہونے کی وجہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف تفتیش کے لیے نیب آفس پیش نہیں ہو سکتے لہٰذا عدالت جیل میں ان سے تفتیش کی اجازت دے۔

نیب کے مطابق چودھری شوگر ملز کیس میں میاں نواز شریف سے تفتیش بہت ضروری ہے جس کے بغیر کیس آگے نہیں بڑھ سکتا۔ عدالت نے نیب کی درخواست پر میاں نواز شریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔

 نیب ٹیم آیندہ ہفتے جیل میں نواز شریف سے تحقیقات کے لیے جائے گی، نیب کو کیس میں نواز شریف سے تحقیقات کی اجازت مل گئی ہے۔

یاد رہے کہ چودھری شوگر ملز کیس میں نیب نے مریم نواز اور یوسف عباس کو بھی گرفتار کر رکھا ہے جو جسمانی ریمانڈ کے بعد اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

Related Posts