نو جوت سنگھ سدھو کا 9 نومبر کو کرتار پور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

navjot singh siddhu
نو جوت سنگھ کا 9 نومبر کو کرتار پور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: ممتاز بھارتی سیاسی و سماجی رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے سینٹر فیصل جاوید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں 9 نومبر کو کرتار پور میں دنیا کے سب سے بڑے گردوارے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان کیا ۔

ایک بیان میں نو جوت سنگھ سدھو نے کہاکہ دربار صاحب کے افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے نہایت بے قرار ہوں۔ نوجوت سنگھ سدھو نے کہاکہ دنیا بھر میں بسنے والے کروڑوں سکھ اپنی مقدس دھرتی کی زیارت کیلئے بیتاب ہیں۔

انہوں نےکہا کہ بابا گرونانک جی کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر دربار صاحب کا افتتاح تاریخی موقع ہے،نوجوت سنگھ سدھو نے کہاکہ اس عنایت پر حکومت پاکستان خصوصاً وزیراعظم عمران خان کے شکرگزار ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان 9 نومبر کو کرتار پور راہداری منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے

سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ نوجوت سنگھ سدھو سمیت پوری دنیا کے سکھوں کو دربار صاحب کا افتتاح مبارک ہووزیراعظم 9 نومبر کو اس تاریخی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خاص شریک ہوں گے۔

سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ نوجوت سنگھ سدھو سمیت دنیا بھر سے تشریف لانے والے سکھ بھائیوں کے خیر مقدم اور میزبانی کیلئے تیار ہیں۔

Related Posts