پیپلزپارٹی کی عشرت العبادکوسیاست کی دعوت، سابق گورنرکاجواب بھی مل گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلزپارٹی کی عشرت العبادکوسیاست کی دعوت، سابق گورنرکاجواب بھی مل گیا
پیپلزپارٹی کی عشرت العبادکوسیاست کی دعوت، سابق گورنرکاجواب بھی مل گیا

کراچی:سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے سابق گورنر سندھ عشرت العباد خان کو پاکستان آکر سیاسی کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے دبئی میں ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

نسلہ ٹاور گرانے سے قبل یوٹیلٹی کنکشن منقطع، رہائشی سراپا احتجاج

مہنگائی کی وجہ سے عوام ایک سخت دور سے گزر رہے ہیں، بلاول بھٹو

 معاشی بدحالی عوام کو پامال کر رہی ہے، شازیہ مری

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عشرت العباد خان کو دعوت دی ہے کہ پاکستان آکر سیاسی کردار ادا کریں۔ آپ کا صوبے کو چلانے کا 12 سال کا تجربہ ہے۔آپ پاکستان آئیں گے تو ہمارا مکمل تعاون حاصل ہوگا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں آپ اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔عشرت العباد خان نے کہا کہ صوبے اور خصوصاً کراچی کی ترقی کیلئے ہمیشہ حاضر ہوں۔ اپنا جو کردار اور تعاون دے سکتا ہوں، ہمیشہ دیتا رہوں گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق ڈاکٹر عشرت العباد کی سیاسی میدان میں واپسی کے امکانات روشن ہو گئے، باوثوق ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سابق گورنر سندھ نے مقتدر سیاسی حلقوں سے رابطے شروع کردئیے ہیں۔

چند روز قبل سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ 2013 میں جب ن لیگ اقتدار میں آئی تو کراچی آپریشن کو مکمل حمایت اسلام آباد سے حاصل ہوئی۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے نئی سیاسی جماعت بنانے سے متعلق میڈیا کی خبروں کی تردید کردی۔

Related Posts