مرتضیٰ وہاب کراچی میں اپنے حلقے کی عوام کے مسترد شخص ہیں، حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مرتضیٰ وہاب کراچی میں اپنے حلقے کی عوام کے مسترد شخص ہیں، حلیم عادل شیخ
مرتضیٰ وہاب کراچی میں اپنے حلقے کی عوام کے مسترد شخص ہیں، حلیم عادل شیخ

کراچی: قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی اپوزیشن لیڈر آفس میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا مرتضیٰ وہاب کراچی میں اپنے حلقے کی عوام کے مسترد شخص ہیں، معصوم بچہ بن کر کراچی کو کھیلنے کی ضد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی نہیں بننے دیں گے،سندھ کے وزیر تعلیم خود زیر تعلیم ہیں، سندھ کی تعلیم تباہ ہے خود کشمیر فتح کرے نکلے ہوئے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا پیپلز پارٹی نے سندھ کے نوجوانوں کو بے روزگار کر دیا ہے، سندھ میں گریڈ ایک سے چار تک کی نوکریاں پیپلز پارٹی بیچ رہی ہے، ڈپٹی کمشنر سطح پر ان نوکریوں کی بولیاں لگ رہی ہیں۔

سندھ کے نوجوانوں کی یہ نوکریاں ہم یہ لوٹنے نہیں دیں گے جلد اس کے خلاف عدالت جارہے ہیں، حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ حکومت صوبے کے لئے تباہی ہے ان کو نکالنا پڑے گا، پیپلزپارٹی نے سندھ کو تباہ کر دیا ہے۔

کرونا ویکسین کے ڈیٹا اینٹری ملازموں کو سندھ حکومت نے 3 مہینوں سے تنخواہیں نہیں دی، سندھ کا اربوں روپے کا بجیٹ ہے ویکسین بھی وفاقی حکومت فراہم کر رہی ہے، ویکسین اور ایکسپو سینٹر وفاق کا ہے، صرف تنخواہیں انہون نے دینی تھیں وہ بھی نہیں دی۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا اس سال 4 ارب 32 کروڑ کی گاڑیاں خریدی جارہی ہیں، ٹڈی دل کے خاتمہ کے کئے کروڑوں کی خریدی گئی گاڑیاں حکمران جماعت کے لوگوں کے ذاتی استعمال میں چل رہی ہیں۔

ایمبولینس اور ویکسین کے ان کے پاس پیسے نہیں، سندھ حکومت کے وزرا بڑی بڑی بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔ دادو میں 100 سے زیادہ گوٹھ پانی میں بہہ گئے ہیں، وہاں کا ایم ایم اے رفیق جمالی گورک دھندے میں مصروف ہیں عوام کی کسی کو کوئی فکر نہیں ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا مرتضی جتوئی صاحب کی ہم سے ملاقات ہونے کے بعد ان کی اوطاق پر حملہ کروایا گیا، عبدالغفار ڈھراج صاحب کے منشی کو قتل کروایا گیا، پھر عبدالغفار ڈھراج کو ہسپتال سے گرفتار کیا گیا، پیپلزپارٹی کی سندھ میں بھی زمین پیروں سے کھسکتی نظر آرہی ہے۔

سیاسی مخالفین کو انتقامی کارروائیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، کل لاڑکانہ میں ایک ملاقات ہوئی، ملاقات میں جو لوگ شامل تھے وہ پیپلز پارٹی سے تنگ ہیں،سندھ کی عوام بھی پیپلزپارٹی سے بیزار ہوچکی ہے 13 سالوں میں پیپلزپارٹی نے سندھ کو تباہ کر دیا ہے۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر لادی گینگ کے سربراہ کو سزا مل چکی، لادی گینگ کے سرغنہ خدا بخش کو پنجاب حکومت نے کیفر کردار تک پہنچایا، سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کے سربراہ پکے کے ڈاکو سندھ اسمبلی میں بیٹھے ہیں۔

Related Posts