جنوبی کوریا کا شہری کراچی میں قتل، ملزمان 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جائداد کا تنازع، ملزم نے سگے بھائی بھابھی کو موت کی نیند سُلادیا
جائداد کا تنازع، ملزم نے سگے بھائی بھابھی کو موت کی نیند سُلادیا

شہرِ قائد کے علاقے محمود آباد سے جنوبی کوریا کے شہری کی لاش برآمد ہوئی، پولیس نے ملزمان کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ کے احکامات پر غیر ملکی شہری کے قتل میں ملوث ملزمان 1 روز میں دھر لیے گئے۔ ساؤتھ کورین شہری کو ایک واردات کے دوران قتل کیا گیا جس پر 3 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

کورنگی میں آئل ریفائنری کی زیر زمین لائن میں آگ بھڑک اٹھی،6افراد زخمی

شاہراہ فیصل پر پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر فائرنگ، ملزمان کی شناخت ہوگئی

آج سے 2 روز قبل  ملزمان نے جنوبی کوریا کے شہری چونگ ڈائیوان کو محمود آباد کے علاقے کشمیر کالونی میں تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ پولیس نے فیاض عرف فجی، جسٹن عرف چاند اور علی حیدر جونیجو کو گرفتار کیا۔

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا ایک ساتھی مقتول کے گھر کشمیر کالونی کے قریب رہائش پذیر تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ چوری کی نیت سے مقتول کے گھر داخل ہوئے تھے جس کے دوران چونگ ڈائیوان کی آنکھ کھل گئی۔

ملزمان نے گرفتاری کے خوف سے مقتول کے ہاتھ پاؤں باندھ دئیے۔ مقتول چونگ ڈائیوان ملزمان کو پہچانتا تھا جس کے باعث ملزمان نے اس کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ ملزمان کے قبضے سے لوٹے ہوئے موبائل فونز، پرس اور نقد رقم برآمد ہوئی۔

جنوبی کوریا کے شہری کو بہت بے رحمی سے قتل کیا گیا۔ مقتول چونگ ڈائیوان کورنگی انڈسٹریل ایریا کی پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی منصور ٹینری میں کام کرتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے کورین شہری کے قتل پر مزید تفتیش جاری ہے۔ 

Related Posts