ٹی ایل پی کی حمایت پر مفتی منیب الرحمان کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی تیاری شروع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مفتی منیب الرحمان سمیت دیگر علماء کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی تیاریاں شروع
مفتی منیب الرحمان سمیت دیگر علماء کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی تیاریاں شروع

رویتِ ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان سمیت دیگر علماء کے نام ٹی ایل پی احتجاج کی حمایت پر فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم تحریکِ لبیک پاکستان نے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کیلئے ملک گیر احتجاج اور شدید ہنگامہ آرائی کی۔ احتجاج کی حمایت پر مفتی منیب الرحمان اور حاجی رفیق پردیسی سمیت دیگر علماء کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالے جائیں گے۔

فورتھ شیڈول میں علمائے کرام کے نام شامل کرنے کیلئے فہرست تیار کر لی گئی۔ فہرست میں شامل افراد کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کیلئے سفارشات تیار کی جارہی ہیں۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں غلام غوث بغدادی، ریحان امجد نعمانی، علی محمد اسلم اور عامر چھوٹانی شامل ہیں۔

مفتی منیب الرحمان نے کراچی میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دی تھی۔ ضلع ایسٹ کے تھانوں سے فورتھ شیڈول میں مزید نام شامل کرنے کیلئے تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جن علمائے کرام نے ٹی ایل پی کی کھل کر حمایت کی تھی، ان کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، مفتی منیب الرحمان

Related Posts