کالعدم جماعت سے معاہدہ شکست نہیں، ریاست کاکام جانیں بچانا ہے۔معید یوسف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ایل پی سے معاہدہ شکست نہیں، ریاست کاکام جانیں بچانا ہوتا ہے۔معید یوسف
ٹی ایل پی سے معاہدہ شکست نہیں، ریاست کاکام جانیں بچانا ہوتا ہے۔معید یوسف

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے امورِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ کالعدم جماعت سے وفاقی حکومت کا معاہدہ شکست قرار نہیں دیا جاسکتا جبکہ ریاست کا کام شہریوں کی جانیں بچانا ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشیرِ قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ کوئی بھی شخص ریاست کے سامنے کھڑا نہیں ہوسکتا۔ ماضی میں بھی ریاستی عملداری کئی مرتبہ چیلنج کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم اتحادی رہنماؤں سے ملاقات آج کرینگے

سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور، تجوری ہائٹس کے بعد مکہ ٹیرس گرانے کا حکم

پروگرام میں گفتگو کے دوران مشیرِ قومی سلامتی نے کہا کہ بلا وجہ پولیس اہلکاروں کو شہید کرنا معمولی بات نہیں۔ پاکستان واحد مسلمان ریاست ہے جو بھرپور انداز میں اسلاموفوبیا کے معاملے کو عالمی سطح پر اجاگر کرتی ہے۔

گفتگو کے دوران ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ ریاست کا کام تمام شہریوں کو ساتھ لے کر چلتے ہوئے جانیں بچانا ہے، لہٰذا معاہدے کو شکست قرار نہیں دیا جاسکتا۔ سیکیورٹی پالیسی اتفاقِ رائے سے تشکیل دی جائے گی۔

مشیرِ قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ حالیہ احتجاج اور امن و امان کی صورتحال مقامی انتظامیہ کی ناکامی قرار دی جاسکتی ہے۔ زیادہ بہتر ہوتا اگر معاملات پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بغیر حل کیے جاتے۔

ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی والے ساتویں بار آئے لیکن گولی نہ چلانے پر اتفاقِ رائے پایا گیا۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ مسائل کا مستقل حل نکلے، عدالت ٹی ایل پی کے سربراہ کو رہا کرے تو وزیر اعظم کو اعتراض نہیں ہوگا۔

ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ غیر قانونی فنڈنگ پر قوانین موجود ہیں۔ امریکا بارہا کہہ چکا کہ پاکستان کے بارے میں ہمیں کوئی خدشات نہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے متعلق پاکستان کی پالیسیاں سراہی گئیں اور عالمی سطح پر تعریف کی گئی۔ 

Related Posts