وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کورونا ٹیسٹ دوسری بار مثبت آگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کورونا ٹیسٹ دوسری بار مثبت آگیا
وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کورونا ٹیسٹ دوسری بار مثبت آگیا

لاہور: وزیرِ صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ دوسری بار مثبت آیا ہے۔ صوبائی وزیر کے جسم میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تشخیص گزشتہ برس اکتوبر کے دوران بھی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ صنعت و تجارت پنجاب کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا۔ میاں اسلم اقبال نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔ چند روز قبل میاں اسلم اقبال نے تیز بخار کی شکایت پر ڈاکٹر سے رجوع کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:

مہنگائی سے نجات کا واحد حل عمران خان حکومت کا خاتمہ ہے، بلاول بھٹو

ڈاکٹر کی ہدایات پر وزیرِ صنعت و تجارت پنجاب کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جس کا نتیجہ مثبت آیا۔ میاں اسلم نے خود کو گھر پر قرنطینہ کیا جہاں ان کی حالت پہلے سے بہتر بتائی جاتی ہے۔ ن لیگی رکنِ صوبائی اسمبلی بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکنِ پنجاب اسمبلی شجاع الرحمٰن کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ بھی مثبت آیا ہے۔ وزیرِ صنعت و تجارت پنجاب  اکتوبر 2020 کے دوران بھی کورونا کا شکار ہو گئے تھے اور خود کو گھر پر ہی قرنطینہ کرلیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ملک بھر میں کورونا کے 594 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 8 شہری انتقال کر گئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 1.30فیصد ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 12 لاکھ 96ہزار 527افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 941شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

Related Posts