دنیا میں 45 کروڑ افراد ذہنی مریض: آج دماغی صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا میں 45 کروڑ افراد دماغی بیماریوں میں مبتلا: آج دماغی صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
دنیا میں 45 کروڑ افراد دماغی بیماریوں میں مبتلا: آج دماغی صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت پوری دُنیا میں آج دماغی صحت کا بین الاقوامی دن منایا جا رہا ہے جبکہ کرۂ ارض پر موجود تمام انسانوں میں سے 45 کروڑ لوگ ایسے ہیں جنہیں کسی نہ کسی دماغی بیماری کا سامنا ہے۔

ذہنی صحت کے حوالے سے منائے جانے والے عالمی دن کے موقعے پر دنیا بھر میں دماغی صحت کی اہمیت اجاگر کرنے کے حوالے سے معلومات دی جارہی ہیں جبکہ یہ دن منائے جانے کا بنیادی مقصد انسانی جسم میں دماغ کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور اس کی صحت کا ہر لحاظ سے خیال رکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بریسٹ کینسر کا علاج دنیا میں موجود ہے تاخیر نہیں کرنی چاہیے، خاتون اول ثمینہ علوی

سال 2019ء کے بین الاقوامی دن کا مرکزی خیال خودکشی کے حوالے سے آگاہی اور شعور پیدا کرنا ہے تاکہ لوگ اپنی زندگی کا اپنے ہی ہاتھوں خاتمہ کرنے سے بچیں جبکہ ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں ہر 40 سیکنڈ بعد ایک انسان ذہنی تناؤ سے نجات کا راستہ موت کو قرار دیتے ہوئے خودکشی کر لیتا ہے۔

ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقعے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عالمی ادارۂ صحت نے کہا سوشل میڈیا پر عالمی دن کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ آگاہی پھیلانا ہمارا فرض ہے۔ ہمیں چاہئے کہ پوری دنیا میں لوگوں کو ذہنی صحت کے حوالےسے شعور اور آگاہی فراہم کریں جبکہ اس موقعے پر عوام سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں یہ پیغام پھیلانے کی تاکید بھی کی گئی۔ 

یاد رہے کہ ایک روز قبل دوا سازکمپنیوں نے اپنی مصنوعات مہنگی کر دیں جس کے بعد شوگر، بلڈ پریشر اور السر کے ساتھ ساتھ دیگر بہت سی ادویات کی قیمتوں میں  46 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں: شوگر، بلڈ پریشر اور السر کی دوائیں مہنگی: قیمت میں 46 روپے کا اضافہ کر دیا گیا

Related Posts