الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد کردئیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد کردئیے
الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد کردئیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے اسکروٹنی کمیٹی پر کیے گئے اعتراضات کو مسترد کردیا  اور کمیٹی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے اعتراضات پر مشتمل 4 اپیلوں کو مسترد کرتے ہوئے اسکروٹنی کمیٹی کو حکم دیا ہے کہ پی ٹی آئی اکاؤنٹس کا آڈٹ جاری رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کے بچوں کو بھارتی جیلوں میں قید کیا جارہا ہے، دنیا کو کوئی افسوس نہیں۔شیریں مزاری

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی وزرا کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا جبکہ درخواست گزار اکبر ایس بابر کی معروضات پر تفتیش کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  الیکشن کمیشن میں  پی ٹی آئی کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی ،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی 4درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 3 رکنی بینچ نے تحریک انصاف کے خلاف غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک نے اسکروٹنی کمیٹی کو تحریک انصاف کے 23 اکاؤنٹس کے بارے میں بتایا ہے۔  چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ تحریک انصاف نے کمیٹی کو 4 نئی درخواستیں دی ہیں، اسکروٹنی کمیٹی نے درخواستیں ہمیں بھجوائی ہیں کہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کرے، آپ صرف کام کا دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل نے استدعا کی کہ سکروٹنی کمیٹی کی تحقیقات لیک کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے،گمراہ کن معلومات پر میڈیا ٹرائل کیا گیا ، ہماری چاروں درخواستوں میں یہی مطالبہ ہے کہ کمیٹی کی کارروائی لیک ہونے سے روکی جائے اور غلط معلومات پر کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں: غیرملکی فنڈنگ کیس،پی ٹی آئی کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ،10اکتوبرکوسنایاجائےگا

Related Posts