لاہور:پاکستان کی معروف اداکارہ میرا عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جائیں گی ۔میرا کاکہنا ہے کہ اللہ پاک ہر مسلمان کو عمرہ کرنے کی توفیق دے۔
میرا نے بتایا کہ عنقریب عمرہ کی ادائیگی کیلئے روانہ ہورہی ہوں جہاں اپنے ،اہل خانہ اور دوست احباب کے ساتھ ملک کی سلامتی کے لئے دعائیں مانگوں گی۔ انہوں نے کہا کہ عمرہ کی ادائیگی یقینا ایک سعادت ہے اور اللہ پاک ہر مسلمان کو اس کی توفیق دے۔
واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے چند روز قبل کہا تھاکہ مجھے دھمکی آمیز فون آ رہے ہیں، میری جان کو خطرہ ہے تحفظ فراہم کیا جائے۔
مزید پڑھیں:میرا نے بھی ایشیاء کی پر کشش خواتین کے حوالے سے فہرست پر سوالات اٹھا دئیے