سیالکوٹ واقعہ کی تحقیق کے بغیر میڈیا کسی گروہ کو ذمہ دار نہ ٹھہرائے : مفتی منیب الرحمن

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیالکوٹ واقعہ کی تحقیق کے بغیرمیڈیا کسی گروہ کوذمہ نہ قراردے، مفتی منیب الرحمن
سیالکوٹ واقعہ کی تحقیق کے بغیرمیڈیا کسی گروہ کوذمہ نہ قراردے، مفتی منیب الرحمن

کراچی: اہلسنت و جماعت کے رہنما اورمفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن کا کہنا ہے کہ کل سیالکوٹ میں ایک انتہائی ناخوشگوار سانحہ رونما ہواہے،ہمیں اس سانحے کے حقائق اور واقعات کا علم نہیں ہے،بہر صورت ہم اس پر کی شدیدمَذمّت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں ایک آئینی اور قانونی نظام موجود ہے، اگرچہ اس کی شفافیت اور غیر جانبداری پر سوالات اُٹھتے رہتے ہیں،تاہم اس کے ہوتے ہوئے قانون کو ہاتھ میں لینے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

مفتی منیب الرحمن کا کہنا ہے کہ اس سے معاشرے میں انارکی اور لاقانونیت پھیلتی ہے جو کسی بھی صورت میں ملک وملّت کے مفاد میں نہیں ہے اور عالمی سطح پر بھی پاکستان کا تاثّرمنفی پیدا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: سیالکوٹ واقعہ،پنجاب حکومت نےکمرکس لی،118افرادگرفتار

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان پر کئی برسوں سے ویسے بھی ایف اے ٹی ایف کی تلوار لٹک رہی ہے۔ نیز میڈیا پر بھی لازم ہے کہ تحقیق وتفتیش اور اس کے نتائج آنے سے پہلے کسی فرد یا گروہ کو ذمے دار قرار نہ دیں، کیونکہ یہ شرعی، قانونی اور اخلاقی اعتبار سے درست نہیں ہے۔

Related Posts