پی ٹی آئی کے وفد کی ایم کیو ایم کے مرکزپرآمد،سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کے وفد کی ایم کیو ایم کے مرکزپرآمد،سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال
پی ٹی آئی کے وفد کی ایم کیو ایم کے مرکزپرآمد،سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال

کراچی : سینیٹ الیکشن میں ایم کیو ایم کی حمایت حاصل کرنے کے لیے وفاقی حکومت مشترکہ مفادات کونسل میں مردم شماری پر سفارشات پیش کرنے کےلیے راضی ہو گئی۔

یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد آمد کے موقع پردوطرفہ گفتگو کے دوران کہی گئی۔

بہادر آباد آنے والے پی ٹی آئی کے وفد میں ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، اسد عمر، محمد میاں سومرو، فردوس شمیم نقوی، فوزیہ ارشد و دیگر موجود  تھے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عامر خان، وسیم اختر، کنور نوید جمیل، امین الحق،فیصل سبزواری و دیگر موجودتھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما سید فیصل سبزواری نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان وفاقی حکومت کی حلیف جماعت ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں مین دیرینہ مسائل موجود ہیں اور ملاقات میں ایم کیوایم پاکستان کے شہری سندھ کی درینہ مطالبات کو تفصیل سے تحریک انصاف کے سامنے رکھا ہے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ مردم شماری کے نتائج پر ایم کیوایم پاکستان کے تحفظات بھی پی ٹی آئی کے وفد کے سامنے رکھے ہیں۔ وفاقی حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل میں مردم شماری پر سفارشات ایم کیو ایم کے تحفظات کے تحت پیش کرنے کے لیے رضا مندی ظاہر کی ہے۔

اس موقع پر ملاقات میں موجود پی ٹی آئی کے سینیٹ انتخابات کے امیدوار عبدلحفیظ شیخ نے کہا کہ سینٹ الیکشن دو اتحادی پارٹیوں کے درمیان مقابلہ ہے۔ ایک خوبصورت اور شفاف انداز میں سینٹ الیکشن ہونے جارہا ہے۔ہر چیز آئین اور اخلاقی قدروں کو سامنے رکھ کر کی جائے گی ۔ گزشتہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت تباہ ہو  چکی تھی جس کی وجہ سے حکومت کو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کے ساتھ سینٹ الیکشن کے معاملات کا جائزہ لیا گیا ہے، شہری سندھ کی ترقی کیلئے ایم کیوایم پاکستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر بھی ہیش رفت ہوئی ہے۔ جلد اس کے ثمرات نظر آنے لگیں گے۔

Related Posts