مریم نواز نے آزادکشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Lahore High Court seeks reply from NAB on Maryam Nawaz's request for return of passport

لاہور:مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے کہا ہے میں نے نتائج تسلیم نہیں کیے ہیں اور نا کروں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نے تو 2018 کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے، انہوں نے ورکر اور ووٹرز کو شاباش دی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا، انشاءاللہ جماعت جلد فیصلہ کرے گی۔

آزاد کشمیر الیکشن سے قبل انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن وہ واحد جماعت ہے جس باقی سب جماعتوں کی دوڑیں لگوا دی ہیں۔ میاں نواز شریف کی آواز سارے کشمیر میں گونج رہی ہے۔

آزاد کشمیر کے علاقے اسلام گڑھ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام تین سال سے اس سبز باغ کی کہانی ڈھونڈ رہے ہیں جو عمران خان نے سنائی تھی۔ آج آزاد کشمیر کے کونے کونے سے ایک ہی آواز آرہی ہے نواز شریف۔ نوازشریف نے آٹے کی قیمت کو 30 روپے اور چینی کی قیمت کو 50 روپے سے بڑھنے نہیں دیا، جس کی وجہ سے ملک میں قیمتیں ایک ہی سطح پر رہیں۔

مزید پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات، پی ٹی آئی سادہ اکثریت حاصل کرکے نئی حکومت بنانے کیلئے تیار

مریم نواز نے کہا کہ امور کشمیر کا وزیر آج کشمیر کی حدود میں داخل نہیں ہوسکتا، کشمیری اکیلے نہیں ہیں، عمران خان کشمیر کا الیکشن اس لیے جیتنا چاہتا ہے کہ آزادکشمیر کو پاکستان کا صوبہ بنادیں، مگر یاد رکھو آزاد کشمیر والے اکیلے اور نہتے نہیں ہیں، بلکہ کشمیریوں کا فیصلہ ہے نواز شریف۔

Related Posts