اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھ پر جو کیسز بنائے گئے ہیں، ان میں التواء قومی احتساب بیورو (نیب) کی طرف سے مانگا جارہا ہے۔ التواء کی استدعا میں نے نہیں کی۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے عدالت میں پیشی کے موقعے پر میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں۔ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی آڈیو پر پریس کانفرنس ہوگی۔
افغان مائیں بچے فروخت کرنے پر مجبور، عالمی برادری امداد کرے۔پاکستان
حالیہ تنازعات نے عدلیہ کی آزادی پر سوالات اٹھادیئے ہیں، مولانا فضل الرحمن