پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے جنسی زیادتی اور گھریلو تشدد کے خاتمے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے بین الاقوامی مہم میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے جس کا مقصد عوام کے شعورو آگہی میں اضافہ کرنا ہے۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ ہر شخص کو جنسی زیادتی اور گھریلو تشدد کے خلاف کھڑے ہو کر اور عالمی مہم کا حصہ بن کر عوام میں شعور و آگہی کو فروغ دینا ہوگا۔
اپنی ایک اور انسٹا گرام پوسٹ میں اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ ہمیں خاموشی کی روایت ختم کرنا ہوگی جو طویل عرصے سے لوگوں کو گھریلو تشدد اور جنسی زیادتی جیسے واقعات کو چپ چاپ سہنے پر مجبور کررہی ہے۔
ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ماہرہ خان بین الاقوامی مہم کا حصہ بن گئی ہیں جس میں دنیا کے 54 ممالک سے تعلق رکھنے والے ایٹھلیٹس، سوشل میڈیا اسٹارز اور شوبز شخصیات شامل ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے بہبودِ آبادی سے متعلق ادارے پاپولیشن فنڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی 32 فیصد خواتین جسمانی تشدد جبکہ 40 فیصد شادی شدہ خواتین اپنے شوہروں کے ہاتھوں گھریلو تشدد کا شکار بنتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ کبریٰ خان نے اپنی شخصیت کو ماہرہ سے ملا دیا