خیبر پختونخوا کے 17اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: فائل)

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز کردیا گیا ہے جو بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے میدان سج گیا۔ آج صبح 8 بجے سے پولنگ شروع ہوگئی۔ پشاور، مردان، کوہاٹ اور بنوں سمیت خیبر پختونخوا کے 5 ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مراد سعید کو چائے پلانے پر عمرکوٹ کے ڈھابے والے کیلئے مشکل کھڑی ہوگئی

خانیوال کا الیکشن ن لیگ کی عوامی خدمت کا اعتراف ہے۔شہباز شریف

خیبر پختونخوا کی 66 تحصیلوں میں انتظامی سربراہ، میئر یا چیئرمین کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں صوبے کے 17 اضلاع میں عوامی نمائندوں کو منتخب کیا جائے گا جن کا تعلق تحصیل کونسل، ولیج کونسل اور نیبرہوڈ کونسل سے ہوگا۔

بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہورہے ہیں جن کے دوران خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں 1 کروڑ 26 لاکھ 35 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ تحصیل چیئرمین یا میئر کی 66نشستوں پر 689امیدوار آمنے سامنے آگئے۔

انتخابات کیلئے 9 ہزار 212 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ چئرمین، جنرل کونسلر، یوتھ، خواتین، مزدور، کسان اور اقلیتی نشستوں کیلئے ووٹنگ شروع ہوگئی۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں امیدوار کے قتل کے باعث میئر کا انتخاب ملتوی کردیا گیا۔

امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث بنوں کی تحصیل بکا خیل میں بھی الیکشن ملتوی کردئیے گئے۔4200پولنگ اسٹیشنز حساس جبکہ 2500انتہائی حساس ہیں۔بلدیاتی انتخابات کیلئے تقریباً 80ہزار سیکورٹی اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ 

Related Posts