لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ، مریم نواز کی عبوری ضمانت 12 اپریل تک منظور

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ، مریم نواز کی عبوری ضمانت 12 اپریل تک منظور
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ، مریم نواز کی عبوری ضمانت 12 اپریل تک منظور

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی عبوری ضمانت 12 اپریل تک منظور کر لی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

قبل ازیں نیب طلبی کے نوٹس کے بعد مریم نواز نے ریلی کی صورت میں نیب آفس پہنچنے کا فیصلہ کیا تھا، لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے مریم نواز کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لاہور ہائی کورٹ سے درخواست کی کہ نیب نے 26 مارچ کو 2 انکوائریز میں طلب کیا، حکومت کے دباؤ پر نیب مریم نواز کو گرفتار کرنا چاہتا ہے۔

درخواست گزار مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو(نیب) حکومتی اشارے پر مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ عمران خان کی حکومت کو بچانے کیلئے نیب مریم نواز کو26 مارچ کو گرفتار کر سکتا ہے۔

ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ نیب نے مریم نواز کو 15سو کنال اراضی سے متعلق کیس میں تفتیش کیلئے طلب کیا ہے۔ مریم نواز انکوائری میں شامل ہونا چاہتی ہیں مگر گرفتاری کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پیشی کیلئے سیکیورٹی طلب کر لی گئی جبکہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے آفس کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا۔

نیب حکام نے فیصلہ کیا کہ پاکستان رینجرز کی خدمات حاصل کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھا جائے گا۔ محکمۂ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کی پیشی کیلئے سیکیورٹی طلب، نیب آفس کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا

 

Related Posts