تاریخ کے افسوسناک کردار عمران خان کے پیروں تلے سے زمین کھسک رہی ہے۔خواجہ آصف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان تاریخ کا وہ افسوسناک کردار ہیں جن کے پیروں تلے سے زمین کھسک رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاسی تاریخ کا یہ افسوسناک باب ہے کہ عمران خان جیسے لوگ اعلیٰ ترین عہدوں پر پہنچ گئے جن کے نہ کوئی اصول تھے نہ اخلاقی اقدار تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پرویز الٰہی اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ میں ہیں، عمران خان کا دعویٰ

گفتگو کے دوران وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان جیسے لوگوں کو سیاسی قدروں کا پاس نہیں ہوتا۔ وہ اپنی اقتدار اور دولت کی ہوس پوری کرنے کیلئے اقتدار تک پہنچے۔ ان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور پی ڈی ایم نے حکومت قائم کی۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان اس وقت بہت پریشان حال ہیں اور الیکشن کمیشن کو گالیاں دیتے ہیں۔ ان کے محسن نے عمران خان کے اقتدار کو تین چار سال تک سہارا دیا، عمران خان ان کو بھی صبح شام گالیاں دینے والے محسن کش شخص ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اگر لوگ آپ پر احسان کریں تو یاد رکھنا چاہئے۔ اگر آپ ایمانداری سے حکومت نہیں سنبھال سکے تو اس میں جنرل باجوہ کا کیا قصور ہے؟سابق آرمی چیف نے تو آپ کو ہر قدم پر سہارا دیا۔ انہوں نے اجلاسوں کی صدارت کی جن میں آپ نہیں ہوتے تھے۔

احسان فراموشی سے گھٹیا کوئی بات نہیں ہوتی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان اپنے محسنوں کے خلاف ایسے الفاظ استعمال کرتے ہیں جو لوگ عام انسانوں کیلئے استعمال نہیں کرتے۔ عمران خان جیسی مصیبت تین سے چار سال میں پاکستان کے گلے سے اتر گئی ہے۔

 

Related Posts